By Ahsas Habi
،میرے اللّٰہ
میرے ایمان کی شمع بہت ہی کمزور ہے اور بےحیائی کا طوفان ہے۔ مجھے ڈر لگ رہا ہے کہ کہیں یہ بجھ نہ جائے۔ مجھے اتنی طاقت عطا فرمائے کہ ایمان کی حفاظت کے لیے نیک اعمال کی ایک مضبوط ڈھال بنا سکوں۔ ان فتنوں سے مجھے بہت ڈر لگتا ہے۔
اللّٰه! مجھے تو دعا مانگنا بھی نہیں آتا، شاید میں بھول گیی ہوں۔ مجھے یاد ہے جب مجھے اپنی دعا قبول ہوتے محسوس ہوتی تھی، پر اب محسوس نہیں ہوتی۔ پتہ نہیں تب میں کیسے دعا مانگتی تھی! میرے گناہوں کی سیاہی میرے ایمان کی روشنی کے آگے آ رہی ہے اور مجھے صراط مستقیم اب دھندلی دکھائی دے رہی ہے۔ مجھے سمجھ نہیں آ رہا میں کیا کروں۔ بس آپ ہی ہیں جو میرے حال سے واقف ہیں۔ مجھے اپنی نیک بندی بنا لیں۔ اللّٰه! میں آپ کی نافرمان نہیں بننا چاہتی۔
…
Subscribe !NS¡GHT to never miss out on our events, contests and best reads! Or – get a couple of really cool reads on your phone every day – click here to join our Instagram, Twitter and Facebook.
!NS¡GHT is an open platform that publishes a diversity of views. If you have a complementary or differing point of view, start sharing your views too!