COVID – 19

Rate

By Hena Afroz

یہ کیا چیز ہے آپ نے بھیجی یا رب، ساری دنیا آج پریشان ہے
لب سارے خاموش ہیں سب کے، سینوں میں برپا طوفان ہے
ہر کوئی ہے ہراساں، نہیں اب کوئی شادمان ہے
کوچہ کوچہ نگر نگر، راستہ سارا ویران ہے
در پہ نہ کوئی دستک ہے، نہ آنے والا اب کوئی مہمان ہے
ہر سو اب لگے ہے موت کی آہٹ، نہیں اب کسی چیز کا گمان ہے
زندگی کبھی آزاد تھی، اب لگتی ہے زندان ہے
وبا پھیلی اس دنیا میں، اب جینا نہیں آسان ہے
نہ کوئی غمگسار ہے، نہ کوئی مدبر، نہ سننے والا کوئی داستان ہے
لاشوں کا انبار ہے یک یک، اپنوں کا اشکبار بیان ہے
نہ غسل، نہ کفن، نہ نماز — نہ دفن کا ہی کوئی امکان ہے
کیا کہوں میں آپ سے یا رب، آپ میری روداد سے نہیں انجان ہیں
اے مالک دو جہاں، پھر بھی دل میرا پر اطمینان ہے
آپ رحیم ہیں، آپ کریم ہیں، آپ ہی عظیم الشان ہیں
میرا وثوق و یقین ہے آپ پر، صرف آپ پر ہی میرا ایمان ہے
ہم آپ کے کار بَنْد بندے ہیں، ہمیں قبول آپ کا ہر فرمان ہے
امت محمدی اپنے خطائوں پر، آج بہت ہی پشیمان ہے
بخش دیں ہمارے سب گناہ، آپ غفور ہیں، آپ رحمان ہیں
گناہگار، خطاوار، شرمندہ، یہ آپ کا بندہ نادان ہے
بے بس بےکس لاچار، بے اختیار آج ہر انسان ہے

Hena Afroz, from Bihar, India, is a post graduate in Urdu.

Leave a Reply

Discover more from !NS¡GHT

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading

%d bloggers like this: