By Tousif Hujare
حسرت تھی دِل میں میرے شاعر بننے کی
بس اسلئے كے تجھے اپنی غزل بنا لوں
تجھ سے وابستہ ہر شے سے محبت ہوئی ہے
تیرے نام کی تشریح بھی قصیدہ بنا لوں
لفظوں میں تراش كے تیرا حُسْن بیان کروں
تیرے زلف كے سہارے قافیہ ردیف بنا لوں
تیری سادگی کی گواہی تو زمانہ دیتا ہے
تجھے اپنے ہر مصرے کا مفہوم بنا لوں
قمر سے تشبیہ دیتے ہیں شاعر معشوق کو
میں اپنے ماہوار کا تجھے ہی قمر بنا لوں
Tousif Hujare, 26, is a mechanical engineer, his medium being Urdu. Hobbies include playing cricket and writing poems.